لاہور کا اہم منصوبہ سرخ فیتے کی نذر ہوگیا

لاہور کا اہم منصوبہ سرخ فیتے کی نذر ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاؤن ہال (راؤ دلشاد) شہر کے پبلک پوائنٹس پر ایک کروڑ انچاس لاکھ کا پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ سرخ فیتے کی نذر ہوگیا، میونسپل سروسز کی دعویدار میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ورکنگ پیپر تیار کرلیالیکن چار ماہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

میونسپل سروسز کی دعویدار میٹروپولیٹن کارپوریشن شہریوں کو پبلک ٹوائلٹس کی سہولت دینے میں ناکام ہوگئی, موجودہ پبلک ٹوائلٹس کی بحالی اور تین مقامات پر نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ کاغذات میں دب گیا، فروری میں ایک کروڑ انچاس لاکھ اناسی ہزار کی لاگت سے تین مقامات پر پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کا تخمینہ لاگت تیار کیا گیا، فروٹ منڈی، ٹرک اڈا بادامی باغ، سبزی منڈی میں نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کیے جانے تھے۔

 جنرل بس اسٹینڈز کی ڈسپنسری سے ملحقہ خستہ حال پبلک ٹوائلٹس کی بحالی پر بارہ لاکھ لاگت آئے گی، تینوں مقامات پر چار میل اور چار فی میل پبلک ٹوائلٹس کا ورکنگ پیپر تیار کیا، کمشنر وایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی منظوری پر ٹینڈرز جاری ہونے ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عوامی اہمیت کے بیشتر منصوبے سرخ فیتے کی نذرہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں پبلک ٹوائلٹس کی قلت اور خستہ حالی کا معاملہ سٹی فورٹی ٹو نے اٹھایا تھا  جس پر حکام بالا بھی حرکت میں آگئے اور 6 جنور ی 2020 کو  میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بیس عوامی مقامات کے پبلک ٹوائلٹس کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف کارپوریشن آفیسر نے کہا تھا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی بنیادی ذمہ داری ہے، دو ہفتوں میں پبلک ٹوائلٹس کو فنکشنل کردیا جائے گا۔

27 فروری 2020 کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچرنے پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر و بحالی کیلئے  ورکنگ پیپر تیار کیا تھا، ورکنگ پیپرز کے مطابق 3 مقامات پر نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیرہونے تھے جبکہ ایک مقام پر پبلک ٹوائلٹس کی بحالی کا تخمینہ تیار کیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer