شہر بھر سے (وقاص احمد) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات ، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ کی حدود میں مسلحہ ڈاکو نے قاسم پارک ایک گھر سے 48 ہزار نقدی اور ساڑھے تین تولے سونا اور جیا موسی کے گھر سے 24 ہزار نقدی اور 5 تولے طلائی زیورات لوٹے، متاثرہ شہری انیس اور جاوید کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانے جمع کروا دی گئی ہے جبکہ مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو عمران کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے شمالی چھاؤنی علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسیب کے گھر سے 5 لاکھ 50 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے معیز کے گھر سے 4 لاکھ 10 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔
نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے 2 لاکھ 35 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، شالیمار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ابوبکر کے گھر سے 1 لاکھ 45 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے ارسلان کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔
گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عاطف سے 65 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے غفار سے 24 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جاسم سے 18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ ستوکتلہ اور سمن آباد سے گاڑیاں اور گوالمنڈی، برکی اور گارڈن ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
دوسری جانب مصری شاہ پولیس نے کارروائی کر کے چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ مال مسروقہ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔