ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ندا اوریاسر کا حالت تشویشناک ہونے کی خبر پر سخت برہمی کا اظہار

ندا اوریاسر کا حالت تشویشناک ہونے کی خبر پر سخت برہمی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکار یاسر نواز اور ندا یاسر نے کورونا وائرس کے باعث اپنی تشویشناک حالت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر نے کورونا وائرس کے باعث اپنی تشویشناک حالت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ یاسر نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کہا کہ ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں لہٰذا ہماری صحت سے متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

View this post on Instagram

I want to clarify that we are recovering and are isolated at our home. Plz dont spread false rumours

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) on

انسٹاگرام پر ہی اہلیہ ندا یاسر نے بھی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ آپ کی دعائیں میرے ساتھ ہیں، میں اور اہل خانہ بالکل ٹھیک ہیں لہٰذا ہماری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ ندا یاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ندا یاسر کے مارننگ شو کے سیٹ پر موجود عملے کے اراکین میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

دوسری جانب ندا اور یاسر نواز نے اپنی شادی کی 18ویں  سالگرہ کی تصاویر اور  دیڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

View this post on Instagram

18th wedding anniversary❤️

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) on

Shazia Bashir

Content Writer