ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹھی عید سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو بڑا تحفہ

میٹھی عید سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو بڑا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی ہدایت پر 177 سرکاری گیسٹ ہاؤسز عام عوام کے لئے کھول دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں 177 ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیاہے۔ محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے 41، محکمہ زراعت کے 17، محکمہ آبپاشی کے 90 ریسٹ /گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولا گیا ہے جبکہ محکمہ تعمیر ومواصلات کے 10، محکمہ بلدیات کے 15، محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے 4 ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز بھی عوام کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔

ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کی تفصیلات متعلقہ محکموں اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی ویب سائٹس پر موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے کے ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے اوپن کیا گیا ہے۔ عوام ویب سائٹس پر ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کی تفصیلات دیکھ کر بکنگ کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو بھی جلد عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بعض ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز پر قبضے و اگزار کرانے کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور قبضے واگزار کرا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔