ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمبر پلیٹس محکمہ ایکسائز کیلئے سر درد بن گئیں

نمبر پلیٹس محکمہ ایکسائز کیلئے سر درد بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) 6 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس کی کمی سے سیکریٹری ایکسائز بوکھلا گئے، دو ہفتے قبل نمبر پلیٹس کی فیس وصولی روکنے کے احکامات واپس لے لیے، پنجاب بھر میں فیس وصولی دوبارہ شروع کردی گئی۔    

تفصیلات کے مطابق نمبر پلیٹس کی تیاری کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے شہریوں کو نمبر پلیٹس کا اجرا روک دیا گیا ہے، پچھلے کئی ماہ سے فیس تو وصول کی جارہی ہے لیکن نمبر پلیٹس جاری نہیں کی جارہیں۔ سیکرٹری ایکسائز نبیل اعوان نمبر پلیٹس کی فیس وصولی کے معاملے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

سیکرٹری ایکسائز نے 6 لاکھ نمبر پلیٹس کی کمی پر چند روز قبل فیس وصولی سے منع کردیا تھا لیکن صرف 2 دن بعد ہی دوبارہ سیکرٹری ایکسائز نے فیس وصولی کا دوبارہ حکم دیدیا ہے۔ کنٹریکٹ میں تاخیر کی وجہ سے 6 لاکھ سےزائدنمبر پلیٹس کی کمی کاسامناہے۔

سیکرٹری ایکسائز 2 ہفتے قبل ٹینڈر ہونے کے باوجود فیصلہ نہیں کر پائے۔ نجی کمپنی نے سب سے کم ریٹ دیا تھا مگر ٹینڈر کو فائنل کرنے کیلئے سمری سیکرٹری ایکسائز کے دفتر میں زیرالتوا ہے۔