ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکموں نے کیا سفارشات تیار کیں؟

 آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکموں نے کیا سفارشات تیار کیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)آئندہ مالی سال 2019-20 کیلئےمختلف محکموں کی بجٹ سفارشات تیار کرلیں گیئں،لاہور کے512 چھوٹےبڑے منصوبوں کو50 ارب روپے دینےکی  تجویز دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےنئے مالی سال 2019-20 کیلئےترقیاتی بجٹ کےسلسلے میں تین کھرب روپےمختص کرنےکی سفارشات تیار کی ہیں،تعلیم کےلیے52 ارب کروڑ،محکمہ سکول ایجوکیشن کیلئے35ارب 50 کروڑ مختص کرنے کی سفارشات کی گئیں، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو9ارب 50 کروڑ،سپیشل ایجوکیشن کےلئے2 ارب 10 کروڑ،لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کیلئےنئےمالی سال میں 1 ارب 98 کروڑاورسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرکے لیے2 ارب مختص کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

ہیلتھ سیکٹرکےشعبہ جات کے لیےپچاس ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی،اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرکوبائیس ارب،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکےلیے تئیس ارب روپے،روڈ سیکٹرکےلیےپینتیس ارب،محکمہ آبپاشی کےلئےچھبیس ارب،پبلک بلڈنگ کےلئےآٹھ ارب،اربن ڈویلپمنٹ کوسات ارب،شعبہ زراعت کے لئےبارہ ارب،جنگلات کوایک ارب،لائیوسٹاک کے لیے پانچ ارب،انڈسٹری اور کامرس کے لیے گیارہ ارب روپےمختص کرنے کی سفارشات کی گئیں۔

گورننس اینڈ آئی ٹی کےلیےچھ ارب روپے،ٹرانسپورٹ کوتین ارب، ریسکیو کےلیےدو ارب،محکمہ ماحولیات کودو ارب پچاس کروڑ اوربلاک ایلوکیشن کےنام سےسپیشل پروگرام کی مد میں بائیس ارب روپےمختص کرنے کی سفارشات کیں گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer