بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ درد سر بن گیا، سٹی 42 نے فوٹیج حاصل کر لی

بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ درد سر بن گیا، سٹی 42 نے فوٹیج حاصل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:مزنگ کے علاقے میں گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ علاقہ مکینوں کے لئے درد سر بن گیا۔ بیٹری چور نے ایک ہی روز میں چھ گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کر لیں۔ سٹی فورٹی ٹو واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر لے آیا۔

مزنگ کے علاقے میں گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا۔ بیٹری چورگروہ نے ایک ہی روز میں چھ گاڑیوں سے قیمتی

بیٹریاں چوری کیں اور چلتے بنے۔ موقع پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے واردات کے مناظر عکس بند کر لئے جس میں چوروں کو چنگ چی رکشہ میں آتے بیٹریاں چوری کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق رکشہ ڈرائیورز انکی گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کر رہے ہیں جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فراہم کرنے کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔