ملک اشرف:چیف جسٹس پاکستان نے بے حرمتی کا نشانہ بننے والی زینب کی زندگی پر بننے والی فلم سے متعلق نوٹس لے لیا، بچی کے والد کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے زینب کے والد حاجی امین کی درخواست پر نوٹس لیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجی ٹی وی چینل کا مالک زینب پر فلم بنارہا ہے اس کو روکا جائے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ٹی وی چینل کے مالک نے بغیر کسی اجازت فلم بنانے کی تیاری شروع کر دی اور والد کی اجازت بغیر فلم بنائی۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:زینب قتل کیس، ملزم کےمقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کاحکم
دو رکنی بنچ نے ریمارکس دیئے کہ ایسی فلمیں نہیں بننی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔