ثمرہ فاطمہ: وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اپنے انتخابی حلقے میں سیوریج کی ابتر صورتحال سے ان کے ووٹر پریشان ہیں۔
شاداب کالونی فیروز پور روڈ کی گلیوں میں گٹر ابلنے سے گندا پانی جمع ہو جاتا ہے۔ کے کے روز سے جمع ہونے والے سیوریج کے پانی پر اب کائی جم گئی ہے لیکن اس صورتحال پر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
سیوریج کا پانی راستوں پر جمع ہو جانے سے علاقہ کے مکینوں کو آمدورفت میں دشواری ہوتی ہے۔
گندگی اوربدبوکے باعث لوگوں کو سانس لینا دوبھر ہو جاتا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں کو مشکلات میں تنہا چھوڑ دیا۔
شاداب کالونی فیروز پور روڈ کے مکین بتاتے ہیں کہ بار بارشکایات کرنے کے باوجود سیوریج سسٹم ٹھیک نہیں کیا جارہا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ووٹروں نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود اپنے حلقہ مین سیوریج کے برے حال کا نوٹس لیں اور انتظامیہ کو سیوریج کے تمام مسائل کا فوری حل کرنے کی ہدایت کریں۔