حمزہ خالد :پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے ہیں۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے یہ اعزاز حال ہی میں اپنے نام کیا ہے۔اداکار عمران عباس سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 9 ملین فالورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے پاکستان کے مرد ادکار بن گئے ہیں۔
9 ملین فالورز کا اعزاز حاصل کرنے پر اداکار عمران عباس کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہیں جس پر اداکار اپنے مداحوں کی مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
اداکار کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے پر انسٹاگرام پر سٹوری بھی لگائی گئی جس میں انھوں نے ان سب کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ معروف اداکار بالی ووڈ کی فلم میں بھی جلواگر ہوچکے ہیں اور حال ہی میں ان کی پہلی بھارتی پنجابی فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ بھارت سمیت دیگر کئی ممالک کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی جس کو مداحوں کی جانب سے فلم کی کہانی کو کافی پسند کیا گیا۔
بھارتی فلم کے علاوہ بھی معروف اداکار پاکستان کے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔