علی اکبر: پی آئی اے روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ ڈیڑھ سال سے غیر فعال پڑا ہے۔
فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے سبب علاقہ کے لوگ ٹیوب ویل کا غیر محفوظ پانی پینے پر مجبور ہو گئے۔
علاقہ کے مکین بتاتے ہیں کہ فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرے تک کر چکے ہیں لیکن نہ احتجاج اور نہ ہی مودبانہ درخواستوں پر شنوائی ہوئی۔
علاقہ کے مکینوں نے انتظامیہ سے فلٹریشن پلانٹ جلد فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔