اشرف خان: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرمہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کا اضافہ ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.38 روپے سے بڑھ کر 278.40 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے اضافے سے 280.25 روپے کا ہوگیا، یورو 21 پیسے اضافے سے 298.02 روپے، برطانوی پاونڈ 1.14 پیسے مہنگا ہوکر 352.06 روپے، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 73.90 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.74 روپے پر برقرار رہا۔