ملک اشرف: سرکاری افسران کو ٹیکس سے استثنا دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فنانس ایکٹ ترمیم کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
شہری مشکور حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت ،پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی سمیت دیگر افسران کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دیا ہے۔
درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں اور ٹیکس سے استثنی آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی میں فنانس ایکٹ ترمیم کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔