ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے ورثا کی سنی گئی 

دوران سروس وفات پانے والے زیر التوا 597 سے زائد ملازمین کے اہل خانہ کے واجبات کےلئےفنڈز منظور کر لیے گئے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساحی)  دوران سروس وفات پانے والے زیر التوا 597 سے زائد ملازمین کے اہل خانہ کے واجبات  کیلئے فنڈز منظور کر لیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال سے لاہور میں 90 سے زائد کیسز   جبکہ  پنجاب بھر میں597 سے زائد دوران ڈیوٹی وفات پانے والوں کے کیسز زیر التوا تھے۔  آئی جی پنجاب کی درخواست پرحکومت نے 3ارب کے فنڈز منظور کرلئے ہیں، فنڈز کے اجرا کے بعد 2ماہ کے اندرتمام کیسز میں فیملیز کو مرحلہ وار ادائیگیاں کی جائیں گی۔

اُن کا  مزید کہنا تھاکہ آئی جی پنجاب نے تعیناتی کے فوری بعدزیر التوا  1500 سے  زائد کیسز نمٹائے جبکہ  15سےزائدکیسز میں 9 ارب سے زائدکے واجبات اداکیے گئے۔  آئی جی نے دوران ڈیوٹی وفات پانے والوں کےبچوں کوفوری نوکریاں بھی دیں۔