(ایاز رانا) سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستاہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس میں 769 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 80 ہزار 322کی نئی سطح تجاوز کرگیا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز بینک میں ڈالر 4 سستا ہو نے کے بعد ڈالر کی قیمت 278.38 روپے سے کم ہوکر 278.34 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ نئے مالی سال کے ابتدائی دو روز میں 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھا۔ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں 728 پوائنٹس اضافہ ہوا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79553 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔