کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت پربرف میں پھنس گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران پہاڑ پر  7500 میٹر بلندی پر برف میں پھنس گئے۔

اطلاعات کے مطابق آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران برف کوری کا شکار ہوگئے، سینیئر کوہ پیما کیمپ فور پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں۔

 واضح رہے کہ نانگا پربت سر کرنے کی اس مہم کے دوران ایک سپینش  کوہ پیما پہلے فوت ہو چکا ہے۔
شمشال کی قراقرم ایکسپیڈیشن آصف بھٹی کو ریسکیو کرنے کیلئے کوشاں ہے، کوہ پیما ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے منتظر ہیں۔