شدید گرمی کی لہر؛ کسانوں نےرات کو دھان کی پنیری لگانا شروع کردی

Vietnamese farmers planting in the dark as heatwave looms, City42
کیپشن: ویتنام میں سخت گرمی کی لہر آنے کے سبب بہت سے کسان اب دھان کی پنیری لگانے کا مشکل کام رات کے وقت کرنے لگے ہیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی
سورس: AFP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہِیٹ ویو کے اثرات سے بچنے کے لئے ویتنام کے کاشتکاروں نے دن کی بجائے زیادہ تر کام رات کے وقت کرنا شروع کر دیا۔ 

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے جواحی کھیتوں میں آج کل صبح کے 3 بجے چاول کا کاشتکار پانی سے بھرے کھیتوں میں چاول کی پنیری لگانا شروع کردیتے ہیں، دن کی وحشیانہ گرمی آنے سے پہلے ہی وہ کام ختم کر دیتے ہیں۔ 

اندھیرے میں پودے لگانا شمالی اور وسطی ویتنام کے بے شمار کسانوں کے لیےسخت گرمیوں کے دوران ایک راحت بخش عمل بن گیا ہے کیونکہ بیشتر جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اس سال گرمی کے موسم میں ریکارڈ بلند درجہ حرارت سے لڑ رہے ہیں۔

ہنوئی کے نواح میں رات کے وقت کھیت میں کام کرنے والی ایک کسان خاتون 47 سالہ لین نے اے ایف پی کو بتایا، "جب تیز دھوپ براہ راست میری پیٹھ پر ہوتی ہے اور کھیت میں گرم پانی  چہرے پر چھلکتا ہے تو چاول کی پنیری لگانا مشکل ہوتا ہے۔"

لین نے تھوڑی گرمی کےدوران دن کے وقت  پنیری لگانے کاآغاز کیا تھالیکن جولائی کے اوائل میں شمالی ویتنام میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کے بعد اس نے رات کو کام  شروع کر دیا۔ ویتنام میں  جولائی کے دوران روزانہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس (98 ڈگری فارن ہائیٹ) سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

لین نے بتایا کہ تھوڑی روشنی میں  دھان کی پنیری لگانا کچھ مشکل محسوس ہوتا ہے۔

لین کی طرح، 62 سالہ کسان ہنگ فوونگ اب شام 4 بجے سے 9 بجے تک اور دوبارہ صبح 3 بجے سے صبح 9 بجے تک کام کرتے ہیں۔

فوونگ نے کہا، "حالانکہ دن میں میں زیادہ واضح طور پر دیکھ سکتا ہوں لیکن انتہائی زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ، دن کے وقت کام کرنا بہت تکلیف دہ اور تھکا دینے والا ہوتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ رات کو کام کرنے سے وہ "زیادہ نتیجہ خیز اور کم مشغول" رہتے ہیں۔

ویتنام میں  رات کو کاشتکاری کا آغاز کچھ سال پہلے نگئین تھی ہان نامی کسان کے فارم میں شروع ہوا تھا۔

56 سالہ ہان نے بتایا کہ "ہمارے والدین کے پاس ہیڈ لیمپ نہیں تھے۔ موسم بھی اتنا گرم نہیں تھا،" 

 ہان نے  بتایا کہ رات کو دھان کی پنیری لگانا نازک پودوں کے لئے بھی بہتر ہوتا ہے کیونکہ اسوقت کھیت میں موجود پانی ٹھنڈا ہوتا ہے۔

"یہ حقیقت میں بہت بہتر ہے کیونکہ پانی ٹھنڈا ہے، اور نوجوان پودے کے لیے زیادہ موزوں ہے،"کہا۔

دن ہو یا رات، لین اور فوونگ جیسے کسان روزانہ کھیت میں پنیری لگانے سے $40 تک کما سکتے ہیں، جو کہ ایک ایسے ملک میں ایک بڑی رقم ہے جہاں دیہی علاقوں میں مزدور ہر ماہ تقریباً 250 ڈالر کماتے ہیں۔

اندھیرے میں پودے لگانے میں دن کے مقابلے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے،لیکن ہمیں صرف کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ گرمی بڑھتی رہی تو  چند سالوں میں، کوئی بھی یہ کام کرنے کے لیے باقی نہیں رہے گا۔ بہت سےلوگوں نے کم مشکل کاموں کے لیے دھان کی کاشتکاری پہلے ہی چھوڑ دی ہے۔