ساجد بلوچ: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اگست میں وطن واپس لوٹیں گے، فیصلہ ہو گیا ہے.
ذرایع کے مطابق مسلم لیگ نواز کی اعلی قیادت نے طویل مشاورت کے بعد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے. سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج رات جدہ روانگی کا امکان، مریم نواز بھی سابق وزیراعظم کے ساتھ جائیں گی. شریف فیملی دو ہفتے سعودی عرب میں قیام کرے گی. نواز شریف اور مریم نواز چند دن میں عمرہ بھی ادا کریں گے.
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں نواز شریف کی متعدد خصوصی ملاقاتی شیڈول ہیں، ملک میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی جائے گی. غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود نواز شریف سے ملاقات کریں گے. ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے.نوازشریف کئی اعلی سطحی ملاقاتوں کے بعد وہ 10 جولائی کو واپس لندن چلے جائیں گے جبکہ مریم نواز سمیت دیگر ساتھی پاکستان لوٹ آئیں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف اگست کے پہلے 15 روز میں وطن واپس لوٹ اپنی جماعت کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔