ویب ڈیسک: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے نائب صدر شبیر منشاہ نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھری ملکی معیشت کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ مددگار ثابت ہوگا۔
اس حوالے سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شبیر منشاہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور ڈالر بھی سستا ہونے لگا ہے، یہ معاہدہ ملکی معیشیت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف سے معاہدہ ، سٹاک ایکس چینج سے اچھی خبر آ گئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا آئی ایم ایف معاہدے سے اعتماد بحال ہوگا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہوگی۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ انڈسٹری کو چلانے کیلئے فیصلے کرنا ہوں گے، بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت بہت بڑھ چکی ہے، لاگت کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔