ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی جاری

 بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی جاری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مال ردڈ پر ٹریفک پولیس کی طرف سے ناکہ بندی کرکے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی ایس پی ٹریفک شہزاد خان کی نگرانی میں کی گئی۔ پولیس نے مال ردڈ پر ناکہ بندی کرکے کارروائی کی۔ اس حوالے سے ایس پی ٹریفک شہزاد خان کا کہنا تھا کے شہری میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا صرف 30 فیصد ڈرائیور لائسنس رکھتے ہیں ۔باقی لوگوں کو لائسنس کی حصول کیلئے موٹیوٹ کر رہے ہیں ۔

ایس پی کا کہنا تھا کے 06 ماہ کے دوران بغیر لائسنس 01 لاکھ 88 ہزار 777 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی اور لائسنس نہ ہونے کی صورت میں پہلے لائسنس کا جرمانہ 2000 ہزار کیا گیا، اس کے  علاوہ 06 ماہ کے دوران 04 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کیں گئیں۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہناہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر پہلے شہری ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا جارہا ہے، لرنر پرمٹ رکھنے والے 03 لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی اور  ایجوکیٹ کیا گیا۔ لرنر پرمٹ رکھنے والے شہری گاڑی کی اگلی، پچھلی سکرینز پر "L" سائن چسپاں کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس سروسز کےلئے شہری شناختی کارڈ کے ہمراہ لائسنس دفاتر تشریف لائیں۔ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے 04 سینٹرز 24/7 کام کررہے ہیں، ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے۔