ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہو گئی ہے۔ ٹویٹر میں اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ جون میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد ہوگئی ہے۔ اسحاق ڈار نے لکھا کہ مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی۔
وزیر خزانہ نے اپنے مختصر ٹویٹ پوسٹ میں آج پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مثبت رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اسٹاک ایکسچینج کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج دوپہر ایک بجے تک 2234 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید لکھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت (کم ہو کر) 270 روپے ہوگئی ہے۔
اسحاق ڈار نے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی اور معیشت کے اعشاریوں میں بہتری پر الحمدللہ کہتے ہوئےقوم کو مبارکباد دی۔
AlhamdoLilah—Mubrook
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 3, 2023
1. CPI Inflation clocks in@29%:
As per the data released by PBS, CPI inflation for Jun’23 clocked-in at 29.4% compared to 38% YoY for May’23.
2. PSX added 2,334 points in KSE100 index by 1pm.
3. Pak Rupee vs Dollar in open Market @270/272.