ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) معاشی و سیاسی عدم استحکام سے پریشان پاکستانیوں کو  آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں ملتی رہتی ہیں لیکن اب اچھی خبریں بھی آنا شروع ہو گئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک ایکس چینج  میں مثبت رجحان کے بعد ڈالر کی قدر میں بھی کمی نظر آ ئی ہی اور خبر سامنے آ ئی ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو  لوڈشیڈنگ سے چھٹکارے سمیت بجلی کی قیمت میں کمی کی  نوید سنادی ہے، کے الیکٹرک   نے 2030 پروگرام کے تحت سرمایہ کاری اور سستی بجلی کے منصوبوں کا پلان تیار  کر لیا۔

 بن قاسم پاور پلانٹ پر کے الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نےسٹی42سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ 484ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ،2030 تک کے الیکٹرک کے صارفین کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ جائے گی ،2030تک کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ 5000 میگاواٹ سے بھی زیادہ ہو جائے گی ،کے الیکٹرک اگلے کچھ سالوں میں سولر ،کوئلے، ونڈ اور پن بجلی کے منصوبے لگانے جا رہی ہے، متبادل توانائی کے منصوبوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو گا اور شہریوں کے بل کم آئیں گے۔

 ترجمان کے الیکٹرک  کے مطابق 30 فیصد سے زائد ہماری بجلی کی پیداوار متبادل ذرائع سے ہو گی اور ایندھن کی قیمت میں کمی ہو گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا ، پی ٹی آئی کی حکومت نے کے الیکٹرک کو کول پاور پلانٹ لگانے سے روکا تھا ،اگر 700 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ لگانے کی اجازت دی جاتی تو کے الیکٹرک سستی بجلی پیدا کر رہی ہوتی ،معاہدے کے مطابق سوئی سدرن کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی معطل کرتی ہے ،اگر کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر ہو تو اس کا فائدہ کراچی کی عوام کو کم بلوں کی صورت میں ملے ۔

Ansa Awais

Content Writer