ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا تربت میں شہید ہونےوالےجوانوں کو خراج عقیدت

Mohsin Naqvi pays tribute to the martyrs of Turbat terrorist attack, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: تربت میں پاک فوج کےشہیدوں نے اپنے قیمتی خون سےامن کی شمع روشن کی، قوم شہدا کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں  جانے دے گی،وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شہدا کو خراج عقیدت 

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تربت کے قریب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید  ہونے والےمیجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔  شہدا نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کیں ،قوم پاک فوج کے شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہ۔محسن نقوی نے کہا میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی،شہیدوں نے اپنے قیمتی خون سے امن کی شمع روشن کی ہے ،شہید میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہیں ،زخمی لانس نائیک عمیر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔