سوزوکی موٹر سائیکل خریدنے والے افراد کیلئے بڑی خبر

suzuki motorcycle price in pakistan
کیپشن: Suzuki motorcycle price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہنڈا اور یاماہا  کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتو ں میں اضافے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے سال میں تیسری مرتبہ موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے ، موٹرسائیکل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 2 جولائی سے شروع ہوگیا۔سوزوکی موٹرز  کمپنی نےGD 110S کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔جس کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 2لاکھ 12ہزار سے بڑھ کر 2لاکھ 19ہزار تک پہنچ گئی ۔

GS 150 کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2لاکھ 32 ہزار سے بڑھ کر2 لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گیا ۔اسی طرح GS 150SEکی قیمت بھی سات ہزار روپے اضافے کے ساتھ دولاکھ انچاس ہزارروپے سے بڑھ کر دولاکھ چھپن ہزار تک پہنچ گئی ۔

علاوہ ازیں  GR 150کی قیمت میں دس ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ جی آر 150کی قیمت تین لاکھ انتالیس ہزار سے بڑھ کر تین لاکھ انچاس ہزار تک پہنچ گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں   یونائیٹڈآٹو انڈسٹریز اور روڈ پرنس کمپنی نے موٹرسایئکلز کی قیمتیں میں مزید اضافہ کیا تھا، قیمتوں میں  2سے 3ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا،70 سی سی اور 100 سی سی بایئکس کی قیمتوں میں 2ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے،125 سی سی بایئکس کی قیمتیں 3ہزار تک بڑھائی گی ہیں۔

 کمپنیز  کا کہناتھا کہ ڈالر ،پیٹرول،خام مال ،سٹیل ،کروم،سلور ،دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھیں،یہ اشیا مہنگی ہونے کے باعث بائیکس کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔یکم جولائی سے قیمتوں کا اطلاق ہوچکا ہے،کمپنیز نے ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے کے سرکلر جاری کردئیے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer