ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی کوپہلا بڑا سرپرائز

PPP And PTI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد کے دیہی علاقوں میں تیر چلنے لگا۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حلقے سے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔

  تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے حلقے سے 6 چیئرمین اور 6 وائس چیئر مین جبکہ 16 کونسلرز بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے مد مقابل پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے امیدوار دستبردار ہوئے۔

خیال رہے سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) نے بھاری اکثریت سے جیت لیے۔ تقریباً تمام ہی اضلاع میں ووٹروں نے تیر پر بڑھ چڑھ کر ٹھپّے لگائے، دوسرے امیدواروں کو بہت ہی کم حلقوں میں فتح حاصل ہوسکی۔

  غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹیوں میں کل 354 میں سے پیپلز پارٹی نے 247 نشستیں جیت لیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 23 نشستیں جیت لیں جبکہ 23 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

  پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) صرف 14 نشستوں پر کامیاب ہوسکی۔ وفاق میں پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعت جے یو آئی (ف) 7 نشستیں جیت سکی اور جماعتِ اسلامی نے میونسپل کمیٹیوں کی 2 نشستوں پر کامیاب حاصل کی۔

  ٹاؤن کمیٹیوں میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی، کُل 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 413 نشستیں جیت لیں۔

 ٹاؤن کمیٹیوں کی جی ڈی اے 57 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، جبکہ 62 آزاد امیدوار بھی ان نشستوں پر جیت گئے۔ پاکستان تحریکِ انصاف ٹاؤن کمیٹیوں کی صرف 10 نشستوں پر کامیاب ہو سکی، جے یو آئی ف 7 اور دیگر جماعتوں نے 12 ٹاؤن کمیٹیوں کی نشستیں جیت لیں۔