ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی

File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ جانے والی ایک بس ژوب میں دانہ سر کے علاقے میں کھائی میں گر گئی، جس سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں 33 افراد سوار تھے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، گہری کھائی کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، سڑک پر بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا، ریسکیو اہل کار اور ایمبولینسیں جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کر رہے ہیں۔