کیمپ جیل کے باہر خاتون قتل، 3 افرادزخمی

کیمپ جیل کے باہر خاتون قتل، 3 افرادزخمی
کیپشن: woman murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)کیمپ جیل کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر تین افراد زخمی بھی ہوئے،سی سی پی او لاہور  نےفیروز پور روڈ کیمپ جیل کے باہر فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے فیروز پور روڈ اور ملحقہ روڈز کی ناکہ بندی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات مطابق قتل کے مقدمے میں رہائی پانے والے ملزم پر مخالفین نے کیمپ جیل کے باہر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کی زد میں آ کر ملزم کی اہلیہ جاں بحق  جبکہ ملزم اور اسکی بیٹی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ، سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی ۔

فائرنگ کا واقعہ فیروز پور روڈ پر کیمپ جیل کے باہر پیش آیا، قتل کے مقدمے میں رہائی پانے والے ملزم ذوالفقار کو اس کی اہلیہ ممتاز بی بی اور بیٹی اقراء بی بی لینے کے لئے آئے۔ مذکورہ افراد رکشے میں بیٹھے تو کار سوار مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ممتاز بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ذوالفقار، اس کی بیٹی اقراء، رکشہ ڈرائیور غلام رسول اور راہگیر امداد علی زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔ سی سی پی او نے واقعے میں ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا ۔

پولیس حکام کا کہناتھا کہ زخمی طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا،واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے،کیمپ جیل کے باہر کار سواروں کی فائرنگ کی، ملزموں کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق خاتون کی اقراء بی بی کے نام سے شناخت ہوئی، پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں میں ذوالفقار، غلام رسول اور امداد علی شامل ہیں،ذوالفقار قتل کے مقدمے میں آج ضمانت پر رہا ہوا تھا،مخالفین نے کیمپ جیل کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا،تینوں زخمی طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کیاگیا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہناتھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کو ٹریس کیا جائے،سی سی پی او  نے فیروز پور روڈ اور ملحقہ روڈز کی ناکہ بندی کا حکم دے دیا ہے ان کا کہناتھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer