سٹی 42: وادی نیلم آزاد کشمیر جورا کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو بچوں کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے ۔