مانیٹرنگ ڈیسک: کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، افغانستان، ویتنام اور ایتھوپیا پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات، افغانستان، ویتنام اور ایتھوپیا کے شہری سعودی عرب نہیں آسکیں گے، گزشتہ 14 روز میں ان ممالک کا سفر کرنے والےبھی سعودی عرب میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق سفری پابندیاں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب لگائی گئیں۔ سفری پابندیوں کا نفاذ 4 جولائی سے ہو گا۔