سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن کا معاملہ، کمشنر لاہور نے ڈیڈ لائن دیدی

کمشنر لاہور کی ڈیڈ لائن
کیپشن: کمشنر لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: لاہور ڈیویژن کے تمام سرکاری ملازمین کی تین روز میں ویکسی نیشن مکمل کرنے کا معاملہ، کمشنر لاہور کیپٹن ر محمدعثمان کی ہدایات پر کمشنر آفس میں بھی کیمپ قائم کر دیا گیا، کمشنر لاہور نے دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

تین روز کی لاہور ڈیویژن کے تمام محکموں کو ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن پر کمشنرلاہور آفس میں بھی ویکسی نیشن  کیمپ قائم کردیا گیا۔ کمشنر آفس کے ملازمین کی سو فیصد ویکسی نیشن آج مکمل ہوگی۔ کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے ویکسی نیشن کیمپ کا دورہ کیا،ریکارڈ کو چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کیپٹن ر محمدعثمان کا کہنا ہے کہ ڈی سیز سپیشل کیمپ قائم کریں،سرکاری ملازمین فرنٹ لائن ورکرز ہیں،تمام اضلاع کو تین دفتری ایام کے اندر اندر سو فیصدویکسینیشن کی ڈیڈلائن دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کیلئے تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی طلب کیے ہیں۔ سرکاری ملازمین کیلئے علیحدہ کاونٹرز بنوا کر ٹارگٹ کو پورا کیا جائے، دفتری چیک لگنے سے ہی کورونا ویکسی نیشن کا سو فیصد عمل مکمل کرایا جا سکتا ہے۔ ہر سرکاری ملازم کا فرض ہے کہ وہ خود کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیٹ کرائے۔