مانیٹرنگ ڈیسک: داکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ابھی زندگی میں بہت کچھ کرنا باقی ہے اور اسی پر توجہ دینا چاہتی ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے شادی کیلئے 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔
انٹرویو میں علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی شادی کی کوئی جلدی نہیں، نہ ہی خواہش ہے، میں بس اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتی ہوں ۔ اسی دوران علیزے شاہ نے یاسر نواز سے تنازع کےمتعلق بات کرتے ہوئے کہ ’ہمارا سیٹ ایک فیملی کی طرح ہوتا ہے ،جس طرح فیملی میں کبھی ہماری اپنی امّی سے نہیں بنتی یا کبھی ابّو سے نہیں بنتی، اسی طرح سیٹ پر ہر انسان سے بہترین تعلقات نہیں بنتے ان میں بھی اختلافات ہوتے ہیں ۔‘