سٹی 42: ڈی سی مدثر ریاض ملک کی اندرون شہر آمد، ڈی سی مدثر ریاض ملک نے گلی میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ سٹریٹ ٹیلنٹ بچوں کو آگے تک لے کر آئیں گے، حالات میں بہتری پرشہر میں میگا لیول پر کرکٹ ٹورنامنٹ کرائیں گے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ 9 زونز کے مابین ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو کھیل کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اس سے بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما ہوتی ہے.