ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس لاہور کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی

Lahore Traffic
کیپشن: Lahore Traffic
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) ٹریفک پولیس لاہور کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کر دی گئی، نئے انتظامی ڈھانچے کے مطابق ہر سیکٹر میں ایک انسپکٹر انچارج اور دو ایڈیشنل سیکٹر انچارج تعینات ہوں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی کے مطابق نئے تعینات ہونے والے سیکٹر انچارجز کو گاڑی جبکہ ایڈیشنل سیکٹر انچارجز کو ہیوی بائیکس دی جائیں گی اور ایڈیشنل سیکٹر انچارجز دو شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے، نئے تعینات ہونیوالے سیکٹر انچارجز تمام تر ٹریفک معاملات کے ذمہ دار ہونگے۔

سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ سیکٹر انچارجز رانگ رانگ، تجاوزات سمیت دیگر ٹریفک معاملات کے ذمہ دار ہونگے اور ٹرانسپورٹرز، ٹریڈرز اور سکول و کالجز انتظامیہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطہ میں رہیں گے، سیکٹر انچارج کو ایمرجنسی چھٹی دینے اور سزا جزاء کا لکھ کر بھجوانے میں بااختیار ہوگا اور سیکٹر انچارجز روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک مسائل اور ان کے ممکنہ حل کی رپورٹس بھجوانے کے پابند ہونگے۔

دوسری جانب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،لاہور میں 23 چوک ٹریفک مسائل کا گڑھ بن گئے ہیں، ان چوکوں میں ٹریفک جام سے شہر کی باقی سڑکوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

ٹریفک پولیس نے ان چوکوں پر نفری اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے سر جوڑ لیے ہیں، وارڈنز کی ڈیوٹی چیک کرنے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جن کی مدد سے وارڈنز کے موجودگی اور ٹریفک کی روانی کو مانیٹر کیا جا سکے گا،

 

Sughra Afzal

Content Writer