ویب ڈیسک: بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فلم ساز 47 سالہ کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوگئی۔
دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2011 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔کرن راؤ اور عامر خان کی جوڑی کا شمار بالی وڈ کی رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا۔دونوں نے متعدد فلمی منصوبے ایک ساتھ کیے اور شادی سے قبل بھی دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے تھے۔
Actor Aamir Khan and his wife Kiran Rao, in a joint statement announce divorce after 15 years of marriage.
— ANI (@ANI) July 3, 2021
The couple said, "We would like to begin a new chapter in our lives - no longer as husband and wife, but as co-parents and family for each other." pic.twitter.com/gnQd2UPLTZ
عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں شادی ختم ہوجانے کی تصدیق کی گئی ممکنہ طور پر دونوں 4 جولائی کو طلاق کے معاملے پر میڈیا سے طویل بات چیت بھی کریں گے یا پھر وضاحتی بیان جاری کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں نے 20 سال تک ایک دوسرے کی عزت کی اور 15 سال تک ان کا رشتہ میاں اور بیوی کے طور پر رہا مگر اب دونوں کے نئے رشتے اور تعلق کا آغاز ہوگا اور دونوں مل کر اپنے بیٹے آزاد خان کی پرورش کریں گے۔