لاہور ہائیکورٹ کااہم فیصلہ، میت کی تدفین کیلئے رقم وصولی ختم

لاہور ہائیکورٹ کااہم فیصلہ، میت کی تدفین کیلئے رقم وصولی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے شہری مبشر الماس کی درخواست پر 17 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہر ہاؤسنگ سوسائٹی میں قبرستان کیلئے جگہ مختص کی جائے اور  پنجاب کے 4 شہروں میں فوری ماڈل قبرستان قائم کیےجائیں۔ ہائیکورٹ نےقبرستانوں میں تدفین کیلئےپیسوں کی وصولی پرپابندی عائد کردی۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ قبرستانوں میں مفت تدفین سےمتعلق پنجاب حکومت قانون میں ترامیم کرے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہری ساری زندگی حکومت کوٹیکس اداکرتاہے۔ مرتےوقت بھی قبراوردیگراشیاکےنام پرپیسےلیےجاتےہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer