ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا میں ایک اور افسوسناک واقعہ، پاکستانی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

کینیڈا میں ایک اور افسوسناک واقعہ، پاکستانی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی
کیپشن: CANADA HOUSE FIRE KILLS PAK FAMILY
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیڈا کے شہر چیسٹر میئر کے ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک پاکستانی خاندان کے 4 بچوں سمیت 7 افراد لقمہ اجل بن گئے، جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کینیڈا کے ایک گھر میں آتشزدگی نے پاکستانی خاندان کی دنیا اجاڑ دی۔ کینیڈا کے شہر چیسٹرمیئر کے ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ جمعہ کو علی الصبح پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک چار سالہ بچہ، آٹھ سالہ بچی، بارہ سالہ لڑکا اور لڑکی، ایک 35 سالہ خاتون اور 38 سالہ مرد اور 38 سالہ خاتون شامل ہیں۔ آتشزدگی کے دوران ایک مرد اور چار بچے گھر سے زندہ نکلنے میں کامیاب رہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شعلوں کو 15 میٹر فضا میں بلند ہوتے دیکھا، اسلامک سپریم کونسل آف کینیڈا کے مطابق متاثرہ گھر میں دو مسلمان خاندان رہائش پذیر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بظاہر کوئی مُجرمانہ عنصر نظر نہیں آتا۔
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سفارتکار متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer