محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Rain Lahore
کیپشن: Rain Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ(علی رضا، رضوان نقوی، شاہد سپرا) گرمی سے پریشان لاہوریئے ہوجائیں خوش، محکمہ موسمیات نے آج سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بادلوں نے لاہور کا راستہ دیکھ لیا، شہر میں آج رات سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے، اتوار تک موسم بھیگا رہے گا،تین سے چار روز تک مطلع ابر آلود رہنے کاامکان ہے،آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد کے قریب رہے گا۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا اور شہریوں کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

 علاوہ ازیں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے مون سون کے دوران بجلی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات ترتیب دے دیئے گئے، تاکہ مون سون کے دوران لیسکو صارفین کو بجلی سے متعلق دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

چیف ایگزیکٹو لیسکوچودھری محمد امین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لیسکو کے سرکلز اور سب ڈویژنز میں تمام افسران اور عملہ ہائی الرٹ رہے گا۔ بارش اور طوفان کی صورتحال میں تمام ایس ایز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو اپنے اپنے دفاتر میں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مون سون میں کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے علاقے کی شکایات دفاتر کے علاوہ مندرجہ ذیل نمبروں پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

042-9205461،  ـ99205464-042، 0520888۔0320 اس کے علاوہ لیسکو کی ہیلپ لائن111ـ000ـ118 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer