ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

WASA
کیپشن: WASA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (سٹی 42) واسا نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے جون میں 75کروڑ روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کر کے تاریخ رقم کر دی۔

 وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے ریکارڈ ریکوری کرنے پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز، ڈی ایم ڈی (ایف اے اینڈ آر) محمد تنویر اور ڈائریکٹر ریونیواطہرمحمود کو خصوصی مبارک باد دی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ واسا نے جون میں 75 کروڑ روپے سے زائد ریکارڈ ریکوری کی جوکہ واسا کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے، جون 2020 میں واسا نے سب سے زیادہ 58 کروڑ روپے کی ریکوری کی تھی اور جون2021ء میں ریکارڈ توڑتے ہوئے ریکوری میں 17 کروڑ کا اضافہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ واسا کے ریونیو افسر و ملازمین نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے ریونیو میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسروں و ملازمین کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسر و ملازمین کو انعامات دیئے جائیں گے، تمام سٹاف اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرے اور واسا کا نام روشن کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer