ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ویرانیوں کے ڈیرے

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ویرانیوں کے ڈیرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) ڈائریکٹر سینٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کہتے ہیں کہ ایس او پیز تیار کررہے ہیں، جلد حکومتی اجازت سے ہائی پرفارمنس سینٹر کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔ 

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر جہاں کبھی ہر وقت ملک کے ٹاپ کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیتے تھے، یہاں کی کرکٹ کی رونقیں اپنی مثال آپ تھیں، مگر کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دیگر شعبے متاثر ہوئے وہیں پر کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی کے باعث تقریبا سو دن سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر بھی ویران ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کہتے ہیں کہ ہائی پرفارمنس سینٹر حکومت کی اجازت سے کھولا جائے گا، تاہم اس کے لیے" بیک ٹو کرکٹ "کے نام سے ایس او پیز بنا رہے ہیں، امید ہے کہ دو سے تین ہفتے میں ایس اوپیز تیار ہوجائیں گے۔ 

ندیم خان کا کہنا تھا کہ اپنے کوچز کے ذریعے نیچے تک ایس او پیز پہنچائے جائیں گے۔ بورڈ حکام اگست کے وسط تک کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020/2021 دوماہ تاخیرکا شکار ہوگیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے یکم اگست سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، مگرکوویڈ 19 کی موجودہ صورت حال کے باعث اب بورڈ حکام نے یکم اگست سے سیزن شروع کرنے کی منصوبہ بندی ترک کرتے ہوئے دو ماہ کی تاخیر سے یکم اکتوبر سے ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔