ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم سبسڈی کے بعد نیا سکینڈل منظر عام پر آگیا

گندم سبسڈی کے بعد نیا سکینڈل منظر عام پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان روڈ (سعود بٹ)  لاہور سمیت پنجاب بھر میں جعلی دستاویزات کے ذریعے  گندم کی برآمد کی ریبیٹ کا نیا سیکنڈل منظر عام پر آگیا، نیب تفتیش کے دوران حکومت سے جعلی ریبیٹ کلیم لینے والے تیس سے زائد ملزمان نے انکشاف کیا۔

گندم سبسڈی سکینڈل کے بعد گندم ریبیٹ سکینڈل بھی منظر عام پر آگیا، نیب ذرائع کے مطابق جعلی ریبیٹ وصول کرنیوالے ملزمان کی جانب سے گندم کی برآمد کے دوران جعلی دستاویزات کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ خزانہ اور محکمہ خوراک سمیت دیگر محکموں کے افسروں کے بیانات قلمبند جبکہ ریکارڈ اور دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں، ریکارڈ مکمل ہونے پر مبینہ برآمد کنندگان کو طلب کر کے مزید تفتیش کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت میں 45 روپے کا اضافہ کر دیا گیا، قیمت 805 روپے سے بڑھا کر 850 روپے مقرر کر دی گئی، لاہوریوں کو ریٹیل قیمت پر آٹا 875 روپے میں ملے گا، فلور ملز کو 1475 روپے من کے حساب سے گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

 عاصم رضا نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا  کہ حکومت نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 850 مقرر کی ہے جس پر تحفظات ہیں, حکومت گندم کی اجرائی قیمت کے حساب سے آٹے کی قیمت مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ آٹے کی قیمت فلور ملز کی مشاورت سے مقرر کرے.

یاد رہےکہ  23 جون کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت  ہونے والے ای سی سی اجلاس میں نجی شعبے کو باضابطہ طور پر گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہےتاکہ مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جاسکے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیلئے 2.5ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی تاکہ میٹرو بس کے  آپریشن میں جو وفاق کا حصہ ہے اسے پورا کیا جاسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer