پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ میں استعمال کار مشہور ڈرامہ میں دیکھی گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ میں استعمال کار مشہور ڈرامہ میں دیکھی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حملے میں استعمال ہو نےوالی گاڑی نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ میں دیکھی گئی۔ڈرامہ ہل پارک میں شوٹ کیا گیا تھا جو گزشتہ روز نشرہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہونے والی کارنجی ٹی وی چینل کے ڈرامے 'دیوانگی' کے ایک منظر میں دیکھی گئی، جس پر نجی ٹی وی نے تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈرامے کی متعلقہ قسط کی مکمل ریکارڈنگ تفتیشی حکام کے حوالے کر دی ہے۔ڈرامہ کب شوٹ ہوا؟ تفصیلات کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کردیں ہیں کہ نیلے رنگ کی بی اے پی 629نمبر کار پارک میں کیاکررہی تھی؟سٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال کی جانے والی گاڑی نجی ٹی کے ڈرامہ میں نظر آئی۔ڈرامہ گزشتہ روز نشر ہوا،جیو ٹی وی کامشہور  کا مشہور ڈارمہ'دیوانگی'جس کی قسط نمبر 33 میں ڈرامے کے دو کردار کراچی کے ہل پارک میں ایک سین کے دوران موجود ہیں اس لمحےپاکستان سٹاک ایکسچینج  حملے میں استعمال ہونے والی کار بھی وہاں دیکھی گئی۔

جیو انتظامیہ نے  تفتیشی حکام کا بتایا کہ  ڈرامے کی یہ قسط 30 اگست 2019 کو ہل پارک میں شوٹ کی گئی تھی۔مزید تحققیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ حملے سے صرف 4 دن  قبل 24 جون کو یہ کار ایک دہشت گرد نے سبزی منڈی پر واقع ایک شوروم سے خریدی تھی۔

واضح رہے کہ 29 جون 2020 کو پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوگئےتھے جبکہ چاروں دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔پولیس کے مطابق29 جون 2020 پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے سٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer