لاہور میں کورونا کے وار جاری، مزید 7 افراد جاں بحق، 878 نئے کیس رپورٹ

 لاہور میں کورونا کے وار جاری، مزید 7 افراد جاں بحق، 878 نئے کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) باغوں کے شہر لاہور میں قاتل  کورونا وائرس کے وار جاری، شہر میں آج 878 نئے کورونا کیسز، 7 اموات کی تصدیق ہوگئی ہے،صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں کورونا کے631 مریض زیر علاج ہیں جن میں 91 وینٹی لیٹرپر ہیں۔

 

  ترجمان پرائمری اینڈ سکیںڈری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 697 اور 41 ہزار 416 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے، ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں 370 مریض زیر علاج ہیں، 170 مریض آئی سی یو اور 91 وینٹی لیٹر پرہیں۔ 

 پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے 1478 نئے کیس اور 22 اموات کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں کورونا سے مجموعی طور پر 1784 اموات ہوچکی ہیں اور کیسز کی تعداد 77,740 ہو گئی ہے، پنجاب بھر میں وائرس کو شکست دینے والے بڑھ کر 34 ہزار کے قریب ہو گئے .

ذرائع کے  مطابق ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر شہر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیمیں متحرک ہوگئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 1245 انسپکشن کی گئیں جہاں 155 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی، جس پر 50 دکانوں کو سیل ، 121 گاڑیوں کو شہر کے مختلف علاقوں میں بند کیا گیا ، جبکہ 41 ہزار 500 کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں جہاں کہیں خلاف ورزیاں پائی جا رہی ہیں جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے تحت کاروباری، سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں پرعائد پابندی میں مزید 15 روز کی توسیع کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹس، پارک، سینما ہالز، تھیٹرز بدستور بند رہیں گے، سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی،۔

Sughra Afzal

Content Writer