میتھی سمجھ کر چرس پکا کر کھانے والا خاندان

میتھی سمجھ کر چرس پکا کر کھانے والا خاندان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کبھی کبھی مذاق کسی کیلئے مشکل کھڑی کردیتا ہے،ایسا ہی ایک مذاق پورے خاندان کو ہسپتال لے گیا۔

 ایک فیملی چرس کے پتوں کو میتھی سمجھ کر پکا کر کھانے کے بعد ہسپتال پہنچ گئی جبکہ انہیں یہ پتے دینے والے کسان کا کہنا ہے کہ اس نے ازراہ مذاق ایسا کیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ہے جہاں ایک کسان نے غلطی سے چرس کے پتوں کو میتھی سمجھ کر ایک نتیش نامی شخص کو بیچ دی۔ نتیش نے گھر جا کر میتھی کی سبزی بنانے کی فرمائش کی جس کے بعد شام کو گھر کے تمام افراد نے ایک ساتھ کھانا کھایا۔
 

رپورٹ کے مطابق کھانا کھانے کے بعد گھر کے کچھ افراد سستی کا شکار ہو گئے جبکہ کچھ افراد بے ہوش ہو گئے، طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر پڑوسیوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہمیں نتیش کے گھر والوں کے بارے میں اطلاع ملی تو ہم نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی تھی۔ پولیس نے گھر کے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد گھر کی تلاشی لی جس کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا کہ گھر کے تمام افراد نے غلطی سے میتھی کی بجائے چرس کی سبزی کھا لی ہے تاہم پولیس نے کسان سے بھی تفتیش کی جس پر اس کا کہنا تھا کہ اس نے مذاق کے طورپر انہیں یہ پتے دیئے تھے۔
 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گھر کے تمام افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت نتیش کے گھر میں چلنے والی مشکل کے بارے میں پتہ نہ چلتا تو کسی قسم کا کوئی جانی نقصان بھی ہو سکتا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer