ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جون میں پی آئی اے کے 49 ملازمین برطرف

جون میں پی آئی اے کے 49 ملازمین برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایجرٹن روڈ (سعید احمد سعید) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن ( پی آئی اے) میں کارکرد گی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا عمل جاری، جون کے مہینے میں 49 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا گیا، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق جعلی ڈگری اور اسناد پر 25ملازمین کو برطرف کیا گیا۔

مسلسل غیر حاضری پر 21 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا، آفیشل انفارمیشن سوشل میڈیا و میڈیا میں لیک کرنے پر 2ملازمین کوبرطرف کیا گیا، ایک ملازم کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر برطرفی کی سزا دی گئی، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق رولز کی خلاف ورزی پر 2 ملازمین کے گریڈز میں تنزلی کی گئی، ڈیوٹی سے غائب ہونے پر 1 ملازم کو ایک انکریکمنٹ نہ دینے کی سزا دی گئی، اچھی کارکردگی پر 11 ملازمین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

دوسری جانب یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نےپاکستان انٹرنیشنل ائر لائن ( پی آئی اے)  کی یورپین ممالک  کے لئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ  کے  لئے معطل کردیا گیا، معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020  رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوا، جس کے باعث پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہو گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن ( پی آئی اے) یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے  کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے،  امید کرتے ہیں کہ حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہوگی۔ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن ( پی آئی اےانتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ جن مسافروں کے پاسپاکستان انٹرنیشنل ائر لائن ( پی آئی اے) کے بکنگ ہے ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کریں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer