آنکھوں میں فتح کے سپنے سجائےقومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ انگلینڈ روانہ

 آنکھوں میں فتح کے سپنے سجائےقومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ انگلینڈ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے  کورونا وبا کے دور میں آنکھوں میں فتح کے سپنے سجائے قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ براستہ دبئی انگلینڈ روانہ ہوگیا،  انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان ،محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چھ قومی کھلاڑی غیر ملکی ائیر لائن سے براستہ دبئی مانچسٹر روانہ ہوگئے، کھلاڑی دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ جانے کے اہل ہوئے، انگلینڈ پہنچنے کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل کھلاڑیوں کے ایک مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے۔  

 

انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان ،محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے 21 کھلاڑی پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں۔نجی ائیر لائن کی بکنگ کے لئے چھ کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے بعد ٹیم کو قومی ائیر لائن سے  انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

نجی ائیر لائینز نے اپنے طریقہ کارکے مطابق چغتائی لیب سے ٹیسٹ کروانے کا کہا جس کے بعد محمد حفیظ، محمد رضوان، وہاب ریاض، محمد حسنین، شاداب خان اور فخر زمان کے دو بارہ ٹیسٹ کروائے گئے۔محمد حفیظ اوروہاب ریاض کا یہ پانچواں ٹیسٹ تھا جبکہ دیگر کھلاڑیوں کا یہ چوتھا ٹیسٹ تھا۔

انگلینڈ جانے والے  پہلے دستے میں  ٹیسٹ کپتان اظہر علی، نائب کپتان بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسی خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمام شنواری، یاسر شاہ  شامل ہیں۔

دوسری جانب  پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن دو ماہ تاخیرکا شکارہوگیا، ڈومیسٹک سیزن قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ سے شروع ہوگا، اس سال کیلنڈر میں انٹر سٹی اور کلب ایونٹ شامل نہیں کیے جائیں گے۔

 
 

 

Shazia Bashir

Content Writer