ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے میٹروبس کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا

 حکومت نے میٹروبس کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود حکومت نے ابتدائی طور پر میٹروبس کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا، میٹروبس میں سفر کرنیوالے مسافروں سے 20 روپے ہی وصول کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سےمیٹروبس کے کرایوں میں اضافے کے بعد حکومت نے فی الحال اضافےکا فیصلہ پھرواپس لے لیا ہے، حکومت پنجاب نےکرایوں میں اضافے کا معاملہ میٹروبس روٹ پر اشتہارات سے آمدن حاصل کرنے سے مشروط کر دیا گیا۔

اس کیلئے میٹروبس کرایوں میں اضافے سے قبل اشتہارات سے آمدن حاصل کرنے کاطریقہ کار وضع ہوگا، شہریوں کا کہنا ہے بجٹ میں جہاں نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں وہاں میٹروبس کے مسافروں کیلئے کرایوں میں اضافہ نہ کرناخوش آئند ہے۔

پنجاب حکومت نےصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران شامل ہیں۔   حکومت مارکیٹنگ کمپنی کی مدد سے میٹروبس روٹ پر ذرائع آمدن پیدا کرے گی۔ 

Shazia Bashir

Content Writer