شاہ رخ ندیم: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو جیت کر پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائے گے۔ ہم نے 5 سال عوام کی خدمت کی آگے بھی کرے گے۔
سٹی 42 کے مطابق صدر مسلم لیگ ن اور این اے 132 ، پی پی 164 سے امیدوار شہباز شریف نے پی پی164 سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ شہباز شریف ہیر گاوان میں انتخابی دفتر کے افتتاح پر پہنچے تو ان کا ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف نے لاہور کو پیرس کی بجائے ڈبن پورہ بنا دیا: پرویز الہی
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے گاڑی کی چھت پر چڑھ کر کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے بیدیاں روڈ پر دو ہسپتال بنوائے، جہاں مفت علاج ہوتا ہے، جبکہ عمران خان نے کے پی کے میں ایک ہسپتال بھی نہیں بنایا۔
پڑھنا مت بھولئے: کپتان لاہور بادلوں کی طرح آئے ، گرجے برسے اور روانہ ہوگئے
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الزم تراشی کی سیاست کی اور کوئی ترقی نہیں کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو پھر سے شیر جیتے گا، انہوں نے کہا کہ دوبارہ اس حلقے میں آوں گا اور انتخابی مہم کروں گا۔