ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے 4 مختلف کیٹیگرز بنالی

الیکشن کمیشن نے حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے 4 مختلف کیٹیگرز بنالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کے حوالے سے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی کے لیے 4 مختلف کیٹیگری ترتیب، متعلقہ ریٹرنگ افسران کو درخواستیں جمع کرانے کے لیے 5 جولائی اور 10 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

 سٹی 42 کے مطابق الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرنگ افسران کو درخواستیں جمع کرانے کے لیے 5 جولائی اور 10 جولائی مقرر کی ہیں۔ تمام سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد جن کا ووٹ ان کی تعیناتی کے مقام پر درج نہیں ہے ۔ یا ایسے افراد جن کو نادرا کی جانب سے معزور ہونے کی بنا پر مخصوص لوگو والا شناختی کارڈ جاری ہوا ہے وہ پوسٹل بیلیٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب انتخابی عملہ، پولیس اور مسلحہ افواج جو الیکشن کے دن اپنی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے وہ بھی 10 جولائی کو پوسٹل بیلٹ استعمال کر سکتے ہیں۔