الیکشن 2024 کے لئے کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلٹ ٹریبونلز میں اپیلیں دائر کرنے کا آخری وقت گزر گیا۔ ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر ہونے کا آج آخری روز تھا۔ اب یہ وقت تمام ہو چکا ہے اور مزید کوئی اپیل دائر نہین کی جا سکے گی۔
الیکشن ایپلیٹ ٹریبونلز میں اپیلیں دائر کرنے کے آخری وقت تک پرنسپل سیٹ پر الیکشن اپلیٹ ٹربیونل میں چھ سو سے زائد اپیلیں دائر ہوئیں ۔ رجسٹرار الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل عرفان احمد نیازی اپیلوں کی سکروٹنی کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق الیکشن اپیلٹ ٹربیونل دس جنوری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔