سٹی42: مریم نواز کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کر دیا گیا۔
ندیم شیروانی نے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا ہے۔جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل اپیل پر سماعت کرے گا۔
اپیل میں الیکشن کمیشن ، ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 119 اور مریم نواز کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں۔ مریم نواز نے کاغذات میں درست حقائق بیان نہیں کیے ۔ ریٹرننگ افسر کا مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔ اپیلیٹ ٹریبونل ریٹرننگ افسر کامریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو کالعدم قرار دے۔